ترکی جوہری توانائی کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا،اردگان

300 نوجوان جوہری تعلیم کے حصول کے لئے روس بھیجے ، دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا،ترک صدر

بدھ 20 جون 2018 16:50

ترکی جوہری توانائی کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا،اردگان
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی جوہری توانائی کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا،جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے لئے 300 نوجوان روس بھیجے گئے ہیں، دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ترکی سرعت سے جوہری توانائی کے حصول کی جانب مائل ہو رہا ہے۔

جناب ایردوان نے سماجی میڈیا کی خصوصی نشریات'نوجوان وٹیکنالوجی' پروگرام میں نوجوانوں کے سوالات کا جواب دیا۔مرسن آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر کے جاری ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا، جبکہ تیسرے کے لیے اس وقت بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد ہم نے 300 نوجوانوں کو روس بھیج رکھا ہے۔

ترکی نکلیئر پاور اسٹیشنز کے حوالے سے جاپان اور فرانس کے ساتھ کاروائیاں کر رہا ہے، ابتدائی امور کی تکمیل پر مزید نوجوانوں کو ان ممالک میں تعلیم کے لیے روانہ کیا جائیگا۔ تیسرے پاور اسٹیشن کو چین کے ساتھ بنانے کا احتمال موجود ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چین کے ساتھ بھی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔یہ وقت کا تقاضا اور ترکی کی ضرورت ہے۔صدر ترکی نی"جوہری توانائی ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتی ہی" دعووں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس توانائی کا استعمال کرنے والے ممالک سے ہی یہ دعوے سامنے آرہے ہیں، یہ سب ہمارے دشمنوں کی چالیں ہیں۔