Live Updates

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسر کا ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان،عمران خان نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 16:11

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسر نے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں ہو نیوالی پولنگ 25جولائی کوہوگی ۔انتخابات کے کیلئے سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی دے دیے ہیں ۔

لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی مقبولیت کاپلہ بھاری جارہا ہے۔تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی سیاست سے بالاتر ہوکراور غیرمشروط طور پردوسری جماعتوں سے سیاسی رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسرنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کو کامیاب بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیرترین،حلیم عادل شیخ اور لیاقت جتوئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں طلعت مہیسر نے کہا کہ ملک ہرطرف بحرانوں میں گھرا ہوا ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کے مسائل کرنے کیلئے عمران خان ہی واحد کرن کی امید ہیں۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ طلعت مہیسر کی پارٹی میں شمولیت سے سندھ میں تحریک انصاف مزید مضبوط اور منظم جماعت بن جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصا ف میں ٹکٹوں کی تقسیم پرتنازعات تاحال برقرار ہیں۔ پارٹی کے نظریاتی کارکنان ٹکٹوں خی غیرمنصفانہ تقسیم پر سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے آئے ہوئے الیکٹیبلز نامنظور ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف پارٹی کے نظریاتی کارکنان کوہی ٹکٹس دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات