کراچی ، لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر راہگیروں پر چڑھ دوڑا،ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

بدھ 20 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر راہگیروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی, علاقہ مکینوں کا احتجاج, ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی نمر 2 میں تیز رفتار ٹرالر 2 راہگیروں پر چڑھ دوڑا .۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ٹرالر کے نیچے پھنس گیا جسکی لاش دو گھنٹے بعد کرین کی مدد سے نکال کی گئی جبکہ دوسرے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہی.۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یاسین عالم کے نام سے کرلی گئی ہے۔واقعے کے خلا ف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک بلاک کردیا ۔جاں بحق نوجوان یاسین عالم چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جبکہ ڈیڑھ سال قبل انکی شادی ہوئی تھی۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کلینر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی.۔ پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔