Live Updates

بڑیچ قبیلہ کے سربراہ خان اکبر خان بڑیچ نے این اے 268سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار اورنگزیب رخشانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 20 جون 2018 16:10

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) بڑیچ قبیلہ کے سربراہ خان اکبر خان بڑیچ نے این اے 268سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار اورنگزیب رخشانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی صرف اور صرف تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے ،تحریک انصاف کی پاکستان سے کرپشن کے خاتمے ،ترقی وخوشحالی کا واضح وژن اور سردار اورنگزیب رخشانی کے کردار سے متاثرہوکر اپنے برادری سمیت تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چاغی ،نوشکی اور خاران سردار اورنگزیب رخشانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں،عوام سابق اور آزمائے ہوئے نمائندوں سے بیزار ہوکر تبدیلی چاہتے ہیں ،سابق نمائندوں نے عوام کو مکمل مایوس کردیاہے ،عوام بھی تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی وروایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کی حمایت کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار اورنگزیب رخشانی نے خان اکبر خان بڑیچ کے جانب سے حمایت پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ہی عوام کو کرپٹ نظام اور کرپٹ نمائندوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلاسکتی ہے ،عوام آزمائے ہوئے نمائندوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں بلکہ تحریک انصاف کے تبدیلی وسونامی کا حصہ ہوکر پاکستان کو ترقی ،خوشحالی کے راہ پر گامزن کریں تاکہ ملک کو ناقابل تسخیر بناکر ملک کے وقاروعظمت کو بلند کیا جاسکے ،ملک میں غربت ،پسماندگی،بیروزگاری،مسائل ،خارجہ پالیسی کی ناکامی کرپٹ نمائندوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ،عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے تاکہ ملک سے غربت،پسماندگی اور مسائل کا مکمل خاتمہ ہواور ملک کو پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق مسائل سے نجات دلاکر انصاف ،خوشحالی کا بول بالاکیاجاسکے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات