منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

بدھ 20 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) منی لانڈرنگ کیس میں جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ پر فرد جرم عائد کردی گئی،فرد جرم کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

بد ھ کو جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان شعیب شیخ، محمد جنید اور یونس عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرجرح کیلئے ایف آئی اے کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شعیب شیخ اور دیگر منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔