مسلم لیگ (ن) کے رہنماڈاکٹرمحمودالحسن راجہ کی طرف سے لیگی عہدیداران کے اعزازمیںعیدملن پارٹی کااہتمام

بدھ 20 جون 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق سیکرٹری ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے اعزازمیںان کی رہائش گاہ پرعیدملن پارٹی کااہتمام کیاگیا۔عیدملن پارٹی میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرراجہ محمداقبال،لیبرپارٹی برطانیہ کے عہدیدارراجہ محمدصغیر،راجہ منور،راجہ ریاست،راجہ مشتاق، راجہ آفتاب پوتا،راجہ آفتاب عارف،ابرارعارف ایڈووکیٹ،ڈاکٹرمحمدنصراللہ،ملک عرفان،ملک عمران،چوہدری گلبہار،راجہ ارشد،راجہ حمادجمیل کے علاوہ دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کے آخرمیںڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ حلقہ نمبرچارچڑہوئی کے تمام عہدیداران اورصف اول کی قیادت پہلی مرتبہ اکھٹی ہوئی ہے اس سے قبل 2006میںمیںنے سردارسکندرحیات خان کی قیادت میںاس وقت کے حلقے کی مسلم کانفرنس کی قیادت کواکھٹاکیاتھااورہم بھاری اکثریت سے انتخاب جیتے تھے حلقہ چڑہوئی میںجس قدرتعمیروترقی ہوئی ہے وہ مسلم کانفرنس اورمسلم لیگ کے ادوارمیںہوئی ہے ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے خصوصی طورپرحاجی راجہ محمداکرم مرحوم اورمیجرمنصف دادمرحوم کاذکرکرتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن2016میںمسلم لیگ کاجیتاہواالیکشن ہائی جیک کیاگیااس کے باوجودآج بھی ترقیاتی کام مسلم لیگ ہی کررہی ہے گزشتہ پانچ سالوںمیںسینئروزیرنے کوئی ترقیاتی کام نہ کروایاسڑکوںکے پیچ ورک کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے گئے آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوٹلی کی تمام شاہرات پرمشینوںکے ذریعے اسفالٹ کاکام ہورہاہے انہوںنے ایکٹ74 میںترمیم کاذکرکرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اورمسلم لیگ کی قیادت کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان جب بھی اقتدارمیںآئے انہوںنے ریاستی اداروںکے وقارمیںاضافہ کیاترمیم کے ذریعے ریاست کے اختیارات میںاضافہ ہواہے اورریاستی تشخص پربھی حرف نہ آنے دیاانہوںنے کہاکہ ہمیںاپنی صفوںمیںاتحادواتفاق رکھناہوگا ماضی میںمال ودولت کے بل بوتے پرحق کی نمائندگی چھینی گئی اب تحریص وترغیب کے ذریعے مینڈیٹ کاحصول ناممکن ہے قرآن مجیدمیںاللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ حق آئے گااورباطل مٹ جائے گاہماراریفرنس سپیکراسمبلی نے چیف الیکشن کمشنرکوارسال کردیاہے یہ ہمارے موقف کی کامیابی ہے انشاء اللہ تعالیٰ اثاثے چھپانے کے الزام میںچوہدری یاسین نااہل ہونگے۔

پاکستان میںدوہری شہریت والے سیاستدانوں اورسرکاری ملازمین کونااہل کردیاگیاہے میںعنقریب ریاست کی اعلیٰ عدلیہ کے پاس جارہاہوں اوریہاںپربھی ڈبل شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس اورسیاستدانوں کے خلاف کاروائی کروائینگے ہم راجہ اکرم اورمیجرمنصف دادمرحوم کے نقش قدم پرچلتے ہوئے انشاء اللہ حلقہ نمبرچارچڑہوئی میںکامیاب ہونگے۔