مقبوضہ کشمیر ،ْ شہید کشمیر ی نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

بدھ 20 جون 2018 15:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید عادل اکرم لون کو اپنے آبائی علاقے میڈورہ پلوامہ میں جبکہ دانش خلیق ڈار کو پنگلش ترال میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے سبب شہید نوجوانوںکی نماز جنازہ متعدد مرتبہ ادا کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق قابض انتظامیہ کی پابندیوںکے باوجود مختلف علاقوں سے ہزاروں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے میڈورہ اور پنگلش پہنچے۔بھارتی فوجیو ں نے دونوں نوجوانوں کو اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ منگل کے روز پلوامہ کے علاقے نازنین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :