مقبوضہ کشمیر ،ْ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط انتظامیہ کے دور میں 878کشمیریوں کو شہید کیاگیا

بدھ 20 جون 2018 15:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران یکم مئی 2015کو پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط حکومت کے آغاز سے اختتام تک878کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 21خواتین اور 98نوجوان بھی شامل ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ان میں 81نوجوانوںکو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔

(جاری ہے)

ان شہادتوں سے 82خواتین بیوہ اور 197بچے یتیم ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںکی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنوں اورآنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 27ہزار115افراد زخمی ہو ئے جبکہ فورسز نے 15سو نوجوانوں کو آنکھوں کو پیلٹ گنوںسے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 78افراد مکمل طورپر بینائی سے محروم ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران فوجیوںنے دو ہزار 783مکانوں کو تباہ اور 948خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔