ساہیوال ،ْ ڈکیتی کی مختلف وارادتوں میں ڈاکو نقدی اور تین مو ٹر سائیکل چھین کر فرار

بدھ 20 جون 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) یہاں نواح میں ڈکیتی کی وارادتوں میں چار لاکھ 67ہزار 590رو پے کی نقدی اور تین مو ٹر سائیکل ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے ۔چک 87/6Rکے قریب محمد پور کے ریاض احمد سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر اسکی مو ٹر سائیکل نمبر 1994/SLLاور نقدی 40ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرید ٹائون کے پٹرول پمپ کے کیشئر فاروق عامر اپنی مو ٹر سائیکل پر نقدی لے کر ساہیوال آرہا تھا کہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے نزدیک دو ڈاکوئوں نے پستول کنپٹی پر رکھ کر نقدی تین لاکھ چھ ہزار 590روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

ہڑ پہ میوزیم کے قریب چک 103/7Rکے دوکاندار سمیع اللہ سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 30ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل نمبر 3086/FDVچھین لی اور فرار ہو گئے ۔کرم بلوچ کے قریب نور شاہ روڈ پر ایک دوکاندار ساجد محمود سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 91ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل نمبر 8337/SLKچھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹائون،فتح شیر،ہڑ پہ اور نور شاہ نے چار مقدمات 397,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔