ہنگو ،ْ پولیس کی کاروائی،5اشتہاریوں سمیت 20مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 20 جون 2018 15:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ہنگو پولیس کی کاروائی۔5اشتہاریوں سمیت 20مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف گوہر کے مطابق تھانہ سٹی دوآبہ اور ٹل پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیوں کے دوران ڈی ایس پی شوکت علی شاہ اور ڈی ایس پی عمر حیات کی نگرانہ میں 5اشتہاری ملزمان سمیت 20مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک بندوق 5پستول 2رائفل 150مختلف بور کے کارتوس 4چارجرز 380گرام چرس برآمد کر لئے جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ضلع بھر میں 9سو مختلف گاڑیوں 4سو موٹر سائیکلوں اور1020مشکوک افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا ڈی پی او نے کہا کہ تما م سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانوں کے حدود میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں ۔