کلثوم نوازکی طبیعت بارےمیں کچھ دیرمیں بریف کروںگا،نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہارلےاسٹریٹ کلینک آمد،نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 15:41

کلثوم نوازکی طبیعت بارےمیں کچھ دیرمیں بریف کروںگا،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نوازکی طبیعت کے بارے میں کچھ دیرمیں بریف کروں گا، نوازشریف نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے ہارلےاسٹریٹ کلینک لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق سوال پر کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت کے بارے میں کچھ دیرمیں بریف کروں گا۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ آپ کا 30 سال کا دیرینہ رفیق آپ کا ساتھ چھوڑ گیا؟ اس بارے کچھ کہیں گے؟ جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ واضح رہے مسم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور تقریباً پچھلے ایک سال سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کا مرض لاحق ہے۔ان کا لندن اسپتال میں کیمو تھراپی بھی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی تک وہ ڈاکٹرز کے مشورے سےلندن میں ہی زیرعلاج ہیں۔عیدالفطر سے قبل جب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے توبیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔جس پرانہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں داخل کروا دیا گیا۔

کلثوم نواز کی طبیعت اس قدر خواب ہوگئی کہ وہ اسپتال میں گر پڑی اور انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔ تاہم ابھی تک ا کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔اور کلثوم نواز مصنوعی تنفس وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔ جس پرسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنی والدہ کی بیماری کے باعث ابھی لندن میں ہی ہیں۔کلثوم نواز کی دیکھ بھال کے سلسلے میں وہ احتساب عدالت میں بھی پیش نہ ہوسکے۔کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث عدالت نے انہیں کچھ روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔