Live Updates

نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا

نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 15:38

نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018ء) : نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کےقریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونا چھ روز تک ایک خبر بنا رہا۔

تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب نے عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے چئیرمین نیب کو بھی خط لکھ دیا ہے۔نیب نے عبد العلیم خان کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے علیم خان پر نیب میں مقدمہ درج ہے۔ نیب نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قر یبی اور سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پر طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ عبدالعلیم خان 2018کے انتخابات الیکشن لڑنے کے لیے میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔جب کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے این اے 129 سے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات دائر کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ لاہورکے حلقہ این اے 129 سے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے مد مقابل تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے تھے۔ جس میں ایاز صادق نے آر او کے رو برو موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات