فلم سات دن محبت ان باکس آفس پر چھا گئی

اب تک پانچ کروڑ کا بزنس کرکے باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

بدھ 20 جون 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان میں عید کی فلموں کے حوالے سے ہونیوالا دنگل فلم سات دن محبت ان نے جیت لیا شائقین کی بڑی تعداد نے اس فلم کو پسندیدگی کی سند عطا کی ہے۔ اور اس فلم کے تمام شو ہائوس فل جارہے ہیں ۔ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سات دن محبت ان ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم کی کہانی اور اداکاروں کی جاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے۔

ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سات دن محبت ان نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

(جاری ہے)

فلم نے اب تک پانچ کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے باقی سبھی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔شائقین نے فلم کی کہانی کو خوب سراہا۔ماہرہ خان، شہریار منور، جاوید شیخ اور دیگر کی اداکاری نے بھی شائقین کو متاثر کیا۔فلم کی مقبولیت کے باعث سینما گھرہاوس فل جا رہے ہیں۔فلم کے گانوں نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کا راز جاندار کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاری اور گانے ہیں۔فلم کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی باکس آفس پر فلم سات دن محبت ان کا راج برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :