Live Updates

عامر لیاقت ڈاکٹر نہیں ’ماسٹر ‘ نکلے

2018 کے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی تعلیمی قابلیت ماسٹرز درج ہے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 15:28

عامر لیاقت ڈاکٹر نہیں ’ماسٹر ‘ نکلے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء ) :گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔

یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔ انہی میں سے ایک سابق وزیر اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت بھی تھے۔تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتاج کیا تھا جس کی وجہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی متنازعہ شخصیت تھی،ماضی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جعلی ڈگری کے الزام کا بھی سامنا کرنا پڑھا تھا تا ہم اب ڈاکر عام لیاقت کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی ہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے 2018کے انتخابات میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ماسٹرز ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 2013 میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔عامر لیاقت پر جعلی ڈگری لینے کا الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ مئی 2015 میں روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں ایک کپمنی پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ آن لائن جعلی ڈگریاں اور ڈپلومہ بیچتی ہے اور اس سے سالانہ لاکھوں ڈالر کماتی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کراچی کے حلقہ این اے 245سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے پارٹی کو بلیک میل کر کے ٹکٹ لی۔انکا کہنا تھا کہ وہ مسلسل پارٹی قیادت کو بلیک میل کر رہے تھے کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا وہ کچھ نا پسندیدہ باتیں افشا کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات