آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام، پاک بھارت میچز سے متعلق بڑی خبر آگئی

پاکستان 4سال میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا

بدھ 20 جون 2018 15:24

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام، پاک بھارت میچز سے متعلق بڑی خبر آگئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018 ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام جاری کردیا،پاکستان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں بھارتی ٹیم شامل نہیں ہے ۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 ءمیں سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ،اسی سال نومبر میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی ۔

2020 ءگرین شرٹس کے لیے مصروف ترین سال ہوگا ،اس دوران پاکستان کئی ٹیموں کی میزبانی کرے گا بلکہ قومی ٹیم کے دیگر ممالک دورے بھی شیڈول ہیں۔جنوری 2020 ءمیں پاکستان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کےلئے سری لنکا کی میزبانی کرےگا،فروری 2020 ءمیں پاکستان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کےلئے بنگلادیش کی میزبانی کرےگا۔

(جاری ہے)

جون 2020 ءمیں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرےگا جبکہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کےخلاف بھی 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

اکتوبر 2020 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کےلئے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،نومبر 2020 ءمیں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرےگا جس کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020 ءمیں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان فروری 2021ءمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کےلئے جنوبی افریقا کی میزبانی کرےگا، اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے جاکر2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

جولائی 2021 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے انگلینڈ جائےگی ، اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ستمبر 2021 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ون ڈے میچز کےلئے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

اکتوبر 2021 ءمیں پاکستان ٹیم کیویز کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائےگی ، دسمبر 2021ءمیں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرےگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔2022ءمیں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرےگا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔

نومبر 2022ءمیں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔