دیپالپور،دو مختلف حادثات میں3 افرادجاں بحق 5 زخمی

بدھ 20 جون 2018 15:26

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) دو مختلف حادثات میںتین افراد ہلاک5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلالندن سے واپس آنے والی فیملی لاہور سے کار میں آ رہی تھی اکاڑہ کینٹ کے قریب کار کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سیکار سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں محمدد الحسن کے دو بیٹی13 سالہ محمد زمان اور 9سالہ محمد علی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بیٹے سمیت فیملی کے چارافراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن کو ہسپتال میں منقتل کر دیا گیا۔ دوسرے حادثہ میںچک 53/2-L کے نورمحمد کی بیوی ارشاد بی بی اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ چک26/2-R کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دونوں شدید ذخمی ہو گئے ان کو ہسپتال میں منقتل کیا گیا جہاں ارشاد بی بی زوجہ نورمحمد چک53/2-L ہلاک ہوگئی۔