مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی

بدھ 20 جون 2018 15:26

مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قیادت کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے اگر قیادت نے ٹکٹ سید جاوید علی شاہ کو دیا تو سب سے پہلے میں کمپین کروں گا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ ن لیگ کی قیادت کو مقدمات میں الجھا کر ن لیگ کے لیے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں فالج کا مریض ہوں لیکن ملک کے لیے میرے پاس طاقت پہلے سے زیادہ ہے۔ جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے بارے میں غلط نہیں سوچ سکتے، ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے۔