سیاسی وابستگی ،25پولیس اور22ڈی ایم جی افسران کوصوبہ بدرکرنے کافیصلہ

بدھ 20 جون 2018 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) عام انتخابا ت میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت نے سیاسی وابستگیوں پر25پولیس افسران اور22ڈی ایم جی افسران کوصوبہ بدرکرنیکافیصلہ کر لیا جس کے لئے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن وفاق سے جلد جاری ہونیکاامکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے افسران کے تقرروتبادلوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کوبھجوادیں جس کے مطابق سیاسی وابستگی رکھنے والی25پولیس اور22ڈی ایم جی افسران کوصوبہ بدرکیا گیا ہے۔افسران میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اورایس پیزشامل ہیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب کی فہرست کے مطابق امین وینس،بلال صدیق کمیانہ،عمر رسول اور ڈاکٹراحمد بلال کوبھی صوبہ بدر کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے۔…