بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی دہشتگرد تنظیم را ملوث ہے ،رحمان ملک

بدھ 20 جون 2018 15:25

بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی دہشتگرد تنظیم را ملوث ہے ،رحمان ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ر ہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی دہشتگرد تنظیم را ملوث ہے اور نریندر مودی آر ایس ایس کا متحرک کارکن ہے ۔ امریکہ نے مودیکی دہشت گرد تنظیم پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا موجد انڈیاہے اور مودی کی دہشتگرد تنظیم بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے اور مودی آر ایس ایس کا باقاعدہ متحرک رکن ہے ۔ بھارتی ایجنسی را بلوچستان سمیت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ دار ہے امریکہ نے مودی کی تنظیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔