Live Updates

بیگم کلثوم نواز کے اعضاء رئیسہ ٹھیک کام کررہے ہیں، طبی ذرائع

ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نواز کی نگہداشت کر رہے ہیں

بدھ 20 جون 2018 15:23

بیگم کلثوم نواز کے اعضاء رئیسہ ٹھیک کام کررہے ہیں، طبی ذرائع
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے مثبت خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے اعضاء رئیسہ درست کام کررہے ہیں۔طبی ذرائع نے بتایا کہ وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں۔ ان کو وینٹی لیٹر پر چھٹا دن ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نواز کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز اور بیٹے مستقل کلثوم نواز کیساتھ ہیں۔

ڈاکٹر مسلسل بیگم کلثوم نواز پر نظر رکھتے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور طارق شفیع نے کلثوم نواز کی عیادت کی۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب بھی موجود ہیں۔اب سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی پاکستان واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہوگی،،جس کی وجہ سے دونوں گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات