Live Updates

حسین نواز دوران گفتگو آبدیدہ ہو گئے

والدہ کی حالت نازک ہے اور لوگ ابہام کی باتیں کر کے ہمیں دکھ پہنچا رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 15:12

حسین نواز دوران گفتگو آبدیدہ ہو گئے
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018ء) :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بد ستور تشویشناک ہے۔جب کہ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ خدانخواستہ وہ انتقال کر گئی ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی حالت نازک ہے اور لوگ ابہام کی باتیں کر کے ہمیں دکھ پہنچا رہے ہیں۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ وینٹی لیٹر پر ہے اور آپ سب کو پتہ ہے کہ جمہوریت کے لیے ان کی کیا خدمات ہیں ۔ان کے متعلق جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ قابل افسوس ہیں۔حسین نواز دوران گفتگو آبدیدہ ہو گئے۔یاد رہے کہ  لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

وہ تاحال وینٹی لیٹر پرہیں اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔

اہلیہ کی عیادت کے لیے آئے نوازشریف نے دعاؤں کے لیےقوم کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مریم اورحسین نواز بھی والدہ کے لیے پریشان دکھائی دئیے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میری بھابھی بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہباز شریف نے بھی عوام سے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔ خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں،رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک مصنوعی تنفس یعنی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات