Live Updates

چوہدری نثار کی ناراضگی اور راز کھولنے کی دھمکی!

نواز شریف کا ایسا ردعمل، سارا معاملہ ہی ختم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 15:10

چوہدری نثار کی ناراضگی اور راز کھولنے کی دھمکی!
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : چودھری نثار علی خان کے راہیں جُدا کرنے پر لندن میں موجود نواز شریف سے دیرینہ ساتھی سے متعلق سوال کیا گیا لیکن انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ آپ کا 30 سال کا ساتھی ، دیرینہ رفیق آپ کا ساتھ چھوڑ گیا، کچھ کہیں گے؟ جس پر نواز شریف نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی سے سوال کیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چودھری نثار علی خان نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے نواز شریف پر تنقید بھی کی۔  واضح رہےکہ عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے اُمیدواروں کو ٹکٹس جاری کرنے اور ہر حلقے میں تگڑا اُمیدوار کھڑا کرنے پر زور رہی ہیں، مسلم لیگ ن اور چودھری نثار علی خان کے مابین چھڑی ہوئی لفاظی جنگ کسی سے چھُپی ہوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی پی ٹی آئی کی سیاسی فتوحات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور دوسری جانب پی ٹی آئی کی سیاسی حریف اپنے انتخابی اُمیدواروں نے ہاتھ دھوتے جا رہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی قیادت اور ان کے نئے بیانیے سے غیر متفق نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی حلقوں میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر چودھری نثار علی خان پارٹی چھوڑ کر کسی اور جماعت میں شامل ہو جائیں گے، چودھری نثار علی خان کی جانب سے پارٹی قیادت اور نواز شریف پر تنقید ایک طرف لیکن انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی بارہا تردید کی ۔

اپنے ایک بیان میں وہ صاف کہہ چکے ہیں کہ میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں کروں گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیکن ناراض رہنما چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں اس لیے اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 10 جبکہ (ن) لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف برادران کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات