پنجاب ریونیواتھارٹی رواں مالی سال کے دوران تاحال 104 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرسکی

موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے باعث115 ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا کرنا پی آراے کیلئے محال ‘ذرائع

بدھ 20 جون 2018 15:19

پنجاب ریونیواتھارٹی رواں مالی سال کے دوران تاحال 104 ارب روپے کے محصولات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پنجاب ریونیواتھارٹی رواں مالی سال کے دوران تاحال 104 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرسکی،موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے باعث115 ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا کرنا پی آراے کیلئے محال ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کا نظر ثانی شدہ سالانہ ہدف 115 روپے مقررکیا گیا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی تاحال 104 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرسکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی نیعید کی چھٹیوں کے باعث سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 جون تک توسیع کردی ہے پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر سے موصول ہونے والے سیلزٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوگا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ اہداف پورے کرنے کیلئے 9 روز کے دوران 11 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :