Live Updates

20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا‘ احسن اقبال

بدھ 20 جون 2018 15:19

20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا،قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا‘ 5سال قبل دہشتگردی سے روزانہ 40سے زائدافرادمارے جاتے تھی(ن) لیگ کی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا اور میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،اس سوچ ہے جس نے مجھے گولی ماری۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی اورامن کے لئے پالیسیوں میں 5سال تک تسلسل درکارہوتاہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے وہ تو نگراں وزیراعلی سے متعلق فیصلہ تک نہیں کرپائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا ،20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا۔داخلی طورپر ملک کو کمزور کرنے والوں سے ہمارامقابلہ ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 5سال قبل دہشتگردی سے روزانہ 40سے زائدافرادمارے جاتے تھی(ن) لیگ کی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا اور میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،اس سوچ ہے جس نے مجھے گولی ماری۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات