دشت کے علاقے میں کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے‘

گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی‘ دہشت گرد لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، کمانڈنٹ ایف سی

بدھ 20 جون 2018 15:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ ایف سی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دشت کے علاقے میں کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے‘ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی‘ دہشت گرد لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ ایف سی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشت کے علاقے میں کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مارے جانے والے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن میں چھ جوان زخمی ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔