Live Updates

این اے 67،فواد چوہدری کے کاغذات نا مز دگی پر اعتراض مسترد

بدھ 20 جون 2018 15:15

این اے 67،فواد چوہدری کے کاغذات نا مز دگی پر اعتراض مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اسٹیٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیئے۔ بدھ کو اپیلٹ ٹریبونل میں این اے 67 جہلم میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔ فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات