سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی ،ْچھ افراد جاں بحق ،ْ تین زخمی

بدھ 20 جون 2018 15:12

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوات میں کالام بحرین روڈ پر گاؤں رامیچ کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی ،ْحادثے میں گاڑی میں سوار گیارہ افراد دریا میں ڈوب گئے ،ْ سیاح بونیر سے کالام جارہے تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں او مقامی افراد نے چھ سیاحوں کی لاشیں نکال لی ہیں ،ْ تین افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ڈوبنے والے دو سیاحوں کی تلاش شروع کر دی گئی ،ْمرنے والے چار افراد کا تعلق بونیر کے گاؤں افسودہ سے ہے جبکہ ایک شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ مرنے والوں میں فضل رحمان، محمد علی، خان محمد اور شیر خان شامل ہیں۔