نیب نے آشیانہ کرپشن کیس کی جاری تحقیقات میں فواد حسن فواد کو پرسوں دوبارہ طلب کر لیا

بدھ 20 جون 2018 15:10

نیب نے آشیانہ کرپشن کیس کی جاری تحقیقات میں فواد حسن فواد کو پرسوں دوبارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو پرسوں ( جمعہ)کو دوبارہ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو طلبی کے آٹھ نوٹسز بھجوائے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی کل طلبی مذکورہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے۔