کراچی ،ْجعلی پولیس مقابلے میں نوجوان مقصود کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر رکشے میں سوار مقصود پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا

بدھ 20 جون 2018 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) کراچی کے علاقے شارع فیصل پر جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان مقصود کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر رکشے میں سوار مقصود پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ تیز رفتاری کے باعث شارع فیصل پر پی اے ایف بیس کے قریب الٹ جاتا ہے جس کے بعد پولیس اہلکار رکشے کو گھیرنے کے بعد اس میں سوار افراد کو نکال کر زد وکوب کرتے ہیں اور پھر پستول نکال کر فائرنگ کردیتے ہیں۔

فوٹیج میں اہلکاروں کو نہتے نوجوان محمد مقصود پر گولیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو شارع فیصل پر پیش آنے والے واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مقصود نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :