قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا کے صوبہ میں انضمام کے عمل میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس ،ْ

مختلف امور پر غور قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،ْوزیر قانون سید علی ظفر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) وزیر قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔وزارت قانون میں قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ 5 اہداف کے حصول کے لئے کام کریں گے انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کو جنگ سے پاک امن کا گہوارہ بنانا ،ْقبائلی علاقوں کے عوام کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ،ْاحساس تحفظ کی فراہمی ،ْملک کے دیگر حصوں کی طرح سماجی خدمات کی فراہمی اور قبائلی علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور تحفظ ہے ۔

(جاری ہے)

سید علی ظفر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگاانہوںنے کہا کہ خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کے قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں۔علی ظفر نے کہاکہ قبائیلی علاقوں کے عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے زیادہ محنت اور مستعدی سے کام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ برسوں کا کام اب دنوں میں کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور ترقیاتی کاموں کیلئے چابکدستی سے کام کرنا ہے۔