اداکارہ ارمینہ خان نے شیخ رشید سے متعلق ٹویٹ کر دیا

یہ کون شخص ہے جو فلم انڈسٹری کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کر رہا ہے ؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 14:43

اداکارہ ارمینہ خان نے شیخ رشید سے متعلق ٹویٹ کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 جون 2018ء) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کرتے ہوئے ایک قصہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا ریحام خان کی کتاب کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے بہت ساری عورتوں کو شادی کے بعد شریف ہوتے دیکھا ہے۔میں جس گھر میں رہتا ہوں۔یہ لال حویلی ہے جو بدھو بائی کا کوٹھا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہزار بُدھو بائی جیسی طوائفیں بھی ریحام خان سے زیادہ باعزت ہوں گی، جنہوں نے ایک گھنٹہ بھی نکاح میں گزارا ہوتا ہے اسکی پاسداری کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب میں وزارت میں تھا ا س میں فلم انڈسٹری بھی تھی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کنجروں کے بھی اصول ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی متعلق اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کون شخص ہے ؟۔

جو فلم انڈسٹری کے خلاف اتنی نا زیبا زبان استعمال کر رہا ہے اور سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کی فحش زبان کو ایک ٹی وی چینل پر نشر کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ؟۔
جب کہ ریحام خان نے بھی اداکارہ ارمینہ خان کو اس ٹویٹ پر جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تمھیں خوش رکھے۔یہ شخص تو سمجھتا ہے کہ یہ دنیا کا مشہور ترین آدمی ہے،تمہارا یہ بیان اسے مارڈالے گا۔

جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی شیخ رشید کی اس ویڈیو پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکو کیا پتا عورت کی عزت کا ریحام بی بی بھی عورت ھے بے نظیر بھٹو کے بارے وہ جو کہتا تھا وہ سب کو یاد ھے۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی طرف سے یہ سب سن کر بہت افسوس ہوا۔شاہد اس شخص کے پاس دماغ نہیں ہے۔ان جیسے سیاست داںوں کے کوئی اصول نہیں ہوتے۔