روس کی بڑھتی عسکری صلاحیت باعث تشویش،سیکرٹری جنرل نیٹو اتحاد

روس پڑوسیوں کے خلاف طاقت کا استعال کرنے کا ارادہ ، روس اور نیٹو کے تعلقات میں بہتری کے خواہاں، اسٹولٹن برگ

بدھ 20 جون 2018 14:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے روس کی نئی عسکری صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،روس اپنے پڑوسیوں کے خلاف طاقت کا استعال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،دبا ئوکو کم کرنے کی خاطر وہ روس اور نیٹو کے تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے روس کی نئی عسکری صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ماسکو جدید روایتی اور جوہری ہتھیاروں پر خطیر رقوم خرچ کر رہا ہے۔ ان کے بقول روس اپنے پڑوسیوں کے خلاف طاقت کا استعال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرائن اور جورجیا کی جنگوں کا حوالہ دیا۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق تنا ئوکو کم کرنے کی خاطر وہ روس اور نیٹو کے تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ اسٹولٹن برگ کا یہ انٹرویو اگلے ہفتے نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :