Live Updates

شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کر دیا

ریحام خان نے چیف جسٹس سے شیخ رشید کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 14:25

شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 جون 2018ء) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کرتے ہوئے ایک قصہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا ریحام خان کی کتاب کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے بہت ساری عورتوں کو شادی کے بعد شریف ہوتے دیکھا ہے۔میں جس گھر میں رہتا ہوں۔یہ لال حویلی ہے جو بدھو بائی کا کوٹھا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہزار بُدھو بائی جیسی طوائفیں بھی ریحام خان سے زیادہ باعزت ہوں گی، جنہوں نے ایک گھنٹہ بھی نکاح میں گزارا ہوتا ہے اسکی پاسداری کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب میں وزارت میں تھا ا س میں فلم انڈسٹری بھی تھی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کنجروں کے بھی اصول ہوتے ہیں۔شیخ رشید کے ریحام خان سے متعلق نا زیبا گفتگو پر ریحام خان نے بھی سخت رد عمل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس شخص کو چیف جسٹس کی طرف سے صادق اور امین قرار دیا گیا ہے۔یہ مسلمانوں کے لیے بد بختی ہے۔صادق اور امین کا لقب صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ کے لیے ہے۔نہ کہ اس طرح کے کمزور انسان کے لیے جو طوائفوں سے اچھی طرح واقف ہے۔ریحام خان نے اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس سے شیخ رشید کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ براہ کرم پاکستان سے یہ گندگی ختم کر دیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔ اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات