سرگودھا میں اینٹی کرپشن پولیس ان ایکشن‘ مقدمات درج کرلیے گئے

بدھ 20 جون 2018 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری فنڈز میں خردبر کرنے، ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے جرم میں محمد سہیل انور خان، ایڈمنسٹریٹر، سکندر حیات، سب انجینئر، عمران دانش، سب انجینئر، محمد یامین، سیکرٹری، یونین کونسل نمبر6، شہباز احمد، گورنمنٹ ٹھیکیدار ،آفتاب احمد، گورنمنٹ ٹھیکیدار ،ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل اربن کلورکوٹ ضلع بھکرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کیمطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کورانا لیاقت علی صدر، انجمن تاجران کلورکوٹ نے درخواست دی کہ ترقیاتی کام"سیوریج اور سڑک"کی تعمیر کے لیے ایڈمنٹریٹر یونین کونسل اربن کلورکوٹ ضلع بھکر نے کام کا ٹھیکہ شہباز احمد اور آفتا ب احمد کودیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ایڈمنسٹریٹر محمد سہیل انور خان اور دیگر محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ملی بھگت کر کے ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل استعمال کیا اور سرکاری رقم کو خردبرد کیا ہے ۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے غلام محمد غوث، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل) اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی اورموقعہ کا ملاحظہ کیا ۔دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکہ داروں نے محکمہ سے ملی بھگت کر کے 4,66,565/-روپے خزانہ سرکار کو نقصان پہچایاگیا ہے۔ جس کی انکوائری رپورٹ پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نیمحمد سہیل انور ایڈمنسٹریٹر، سکندر حیات، سب انجینئر، عمران دانش، سب انجینئر، محمد یامین، سیکرٹری، یونین کونسل نمبر6، شہباز احمد، گورنمنٹ ٹھیکیدار ،آفتاب احمد، گورنمنٹ ٹھیکیدار ،ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل اربن کلورکوٹ ضلع بھکرکے خلاف حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہچانے، ناقص میٹریل استعمال کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیااور مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر ، اینٹی کرپشن بھکراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکی جائے۔