عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں ابھی تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کر سکی

بدھ 20 جون 2018 14:32

عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں ابھی تک کسی بھی امیدوار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں ابھی تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کے دو بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ سے کسی بھی امیدوار کو ابھی تک ٹکٹ جاری نہیں کیا جبکہ صوبہ بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں اور اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم صوبہ سندھ اور پنجاب کے حوالہ سے بھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے مختلف امیدواروں نے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔