والدہ کی حالت نازک ہے،

لوگ ابہام کی باتیں کرکے دکھ پہنچا رہے ہیں ،ْحسین نواز میری والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں ،ْ نوازشریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے چار دن کا استثنیٰ دیا گیا ہے ،ْ یہ دکھ کی بات ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق انہیں اللہ سے ہی امید ہے ،ْ نوازشریف …… مریم نواز کی قوم سے دعائوں کی اپیل

بدھ 20 جون 2018 14:32

والدہ کی حالت نازک ہے،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے ،ْایسے میں لوگ ابہام کی باتیں کرکے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 4 دن کا استثنیٰ دیا گیاجبکہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں ،ْ یہ دکھ اور افسوس کی بات ہے۔

حسین نواز کاکہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کی جمہوریت کیلئے کیا خدمات ہیں۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق انہیں اللہ سے ہی امید ہے ،ْ کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی والدہ کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔