دورہ زمبابوے ، محمد حفیظ اور جنید خان کو خوشخبری ملنے کا امکان
شان مسعود کو ”موقع “ ملنے کا امکان ،محمد عامر کو آرام دینے کی تجویز زیر غور
بدھ 20 جون 2018 13:39
(جاری ہے)
مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ون ڈے سیریز میں ان کی شمولیت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ اظہر علی ، فخر زمان اور امام الحق کی موجودگی میں اوپنرشان مسعود بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ شان مسعود نے گذشتہ سیزن میں رنز کے ڈھیر لگا دیئے تھے لیکن وہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔ اب شان مسعود مکمل فٹ ہو چکے ہیں۔ اظہر علی کی خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے شان مسعود کو ان پر ترجیح دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچوں میں احمد شہزاد کی غیر مستقل مزاج کارکردگی سے ٹیم انتظامیہ خوش نہیں ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دینے کی تجویز ہے تاہم مکی آرتھر اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ عامر کو آرام دیا جائے یا انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.