Live Updates

بھارتی شہر میں ایک لڑکی کی نوجوانوں کو عید ملنے کی دعوت

دیکھتے ہی دیکھتے نوجوانوں نے قطار لگ گئی ، ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 13:34

بھارتی شہر میں ایک لڑکی کی نوجوانوں کو عید ملنے کی دعوت
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر بھارت سمیت کئی ممالک میں ہمیں مذہبی ہم آہنگی نظر آئی جہاں غیر مسلموں نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کی مدد کی اور کئی جگہ تو غیر مسلم عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں سے عید ملتے نظر آئے۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست اُترپردیش کے ضلع مراد آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی کو نوجوانوں سے گلے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں کانٹھ روڈ پر واقع ویو مال کے باہر ایک نوجوان لڑکی نے وہاں موجود لڑکوں کو عید ملنے کی دعوت دی جس پر دیکھتے ہی دیکھتے وہاں ایک مجمع لگ گیا اور نوجوان لڑکے قطار میں کھڑے ہو کر مذکورہ لڑکی سے عید ملنے لگے۔

(جاری ہے)

اس لڑکی کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی موجود تھی جسے اس ویڈیو میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح بھارتی لڑکی نوجوانوں کو عید کے موقع پر تین مرتبہ گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کر رہی ہے۔ اس موقع پر کئی نوجوانوں نے مذکورہ لڑکی کے ہاتھوں پر بوسہ بھی دیا۔ قطار میں کھڑے بے چین نوجوانوں نے لڑکی کو تین تین مرتبہ گلے لگایا ۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک طرف تو گلے ملنے والے نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے اس حرکت کو بھارتی چال بھی قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی کے نام پر اس طرح کا مذاق کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات