تجارتی دہشت گردی" امریکہ کو نہیں بچا سکے گی

امریکی اقدام عالمی سطح پر بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش ہے،تجزیاتی رپورٹ

بدھ 20 جون 2018 13:46

تجارتی دہشت گردی" امریکہ کو نہیں بچا سکے گی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) امریکہ نے ایک بیان میں چین کی پچاس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر محصولات لگانے کے بعد مزید 200 بلین امریکی ڈالرز کی چینی مصنوعات پر مزید دس فیصد محصولات لگانے کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔اس تناظر میں چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام فریقین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس سے مایوسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ تاحال امریکہ کی جانب سے چین کی جن مصنوعات پر زیادہ محصولات لگانے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے ان کی مالیت 450 بلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔چین کے عمومی محکمہ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین کی جانب سے امریکہ کے لئے برآمدی مصنوعات کا حجم420.8بلین امریکی ڈالرز رہا۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر امریکہ مذکورہ اقدامات کرے گا تو یہ امریکی منڈی کا دروازہ چین کے لئے بند ہونے کے مترادف ہو گا ۔

یہ واقعی غیر معمولی اور احمقانہ عمل ہے۔امریکہ کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نہ صرف تجارتی توازن کی تلاش میں ہے بلکہ محصولات لگا کر عالمی سطح پر امریکہ کی سیاسی، معاشی، فوجی،سائنسی و تیکنیکی سمیت مختلف شعبوں میں بالادست حیثیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن امریکہ کے مذکورہ اقدامات زوال پزیر امریکہ کو نہیں بچا سکیں گے۔" تجارتی دہشت گردی " امریکہ کو نہیں بچا سکے گی لیکن اس سے معیشت کی عالمگیریت ، کثیرالطرفہ تجارتی نظام اور گلوبل صنعتی چین کو شدید نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :