چین- امریکہ تجارتی کش مکش سے چین کی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔ ماہرین

یکطرفہ پابندیاںغیر معقول اور فریقین کیلئے نقصان دہ ہیں،دانشور ہوا چھانگ چھون

بدھ 20 جون 2018 13:46

چین- امریکہ تجارتی کش مکش سے چین کی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔ ماہرین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) حال ہی میں امریکی حکومت نے چین کے خلاف نئی تجارتی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ماہرین کے مطابق امریکہ کے اقدامات سے چین کی بیرونی تجارت پر ہونے والے اثرات محدود اور قابل توقع ہیں۔ اس سے چین کی اقتصادی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔چین کے اقتصادی ماہر لی شون لے نے کہا کہ چین- امریکہ تجارت دونوں ملکوں کے لیے مفید ہے۔

یکطرفہ پابندیاںغیر معقول اور فریقین کے لیے نقصان دہ ہیں۔

(جاری ہے)

چین امریکی پابندی سے خائف نہیں ہے ، دوسری طرف چین کی معیشت کی ترقی کی گنجائش بہت وسیع ہے اور امریکہ کی پابندیوں سے چین کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات محدود نوعیت کے ہوں گے۔دانشور ہوا چھانگ چھون کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی پابندیوں سے چین کی پچاس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات متاثر ہوں گی۔یہ مالیت چین کی کل برآمدات کا دو فیصد بنتی ہے۔ اس لیے چین کی بیرونی تجارت زیادہ متاثر نہیں ہو گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ روز کہا ہے کہ بیرونی تبدیلیوں کے باوجود چین اپنے منصوبے کے مطابق اصلاحات کو آگے بڑھاتا رہے گا اور اقتصادی ترقی اور جدید معاشی نظام کے قیام کے لیے انتھک کوشش کرتا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :