امریکہ نے تجارتی جنگ چھیڑکر مارکیٹ قواعد کی خلاف ورزی کی ہے

عالمی تجارتی نظم و نسق کو نقصان پہنچایا ہے،عالمی رائے عامہ کی تنقید

بدھ 20 جون 2018 13:46

امریکہ نے تجارتی جنگ چھیڑکر مارکیٹ قواعد کی خلاف ورزی کی ہے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) امریکہ نے حال ہی میں چین کی پچاس ارب امریکی ڈالرز مالیت کی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا اور مزید دو کھرب امریکی ڈالرز مالیت کی محصولات کی فہرست کی تیاری کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ اس تناظر میں عالمی رائے عامہ نے امریکہ کے یک طرفہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تجارتی جنگ چھیڑتے ہوئے مارکیٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور عالمی تجارتی نظم و نسق کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں یہ رائے سامنے آئی ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات میں اضافہ بد قسمتی اور غیر ضروری ہے۔ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ جبکہ جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے مذکورہ اقدام سے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوئًے ہیں۔ امریکہ کی سخت تجارتی تحفظ پسند پالیسی عالمی تجارتی نظم و نسق کو بگاڑنے کا ایک اہم سبب ہے۔ چین میں تعینات رہنے والے بنگلہ دیش کے سابق سفیر فیضی نے اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی، آزاد اور معقولیت پر مبنی تجارت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ،روس،کیوبا اور بھارت کے میڈیا نے بھی اس معاملے پر یکساں رائے کا اظہار کیا ہے۔