نگران وزیراعظم ناصر الملک کراچی پہنچ گئے‘

مزار قائد پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی ‘فاتحہ خوانی کی

بدھ 20 جون 2018 13:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مزار قائد پر حاضری دی‘ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم ناصر الملک نے مزار قائد پر حاضری دی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ فضل الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔