Live Updates

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈوکیٹ عاصمہ حامد کو نگران وزیر اعلی حسن عسکری کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 13:15

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018ء) ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے دے دو دن قبل شہباز شریف نے ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو تعینات کیا تھا۔تاہم عاصمہ حامد کی تعیناتی پر بہت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔جس کے بعد اب عاصمہ حامد سے متعلق بڑی خبر آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایڈوکیٹ عاصمہ حامد کو نگران وزیر اعلی حسن عسکری کی ہدایت پر ہٹایا گیا۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ شان گل کو اضافی چارج دے دیا گیا۔عاصمہ حامد کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عاصمہ حامد کی قابلیت صرف اور صرف شریف فیملی سے قربت اور وفاداری ہے۔

عاصمہ حامد کے والد اور چچا شریف خاندان کے وفادار ہیں۔تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا تھا۔ خط پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ۔جس میں پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف نے خط میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ من پسند شخصیت کی قبل ازوقت انتخابات دھاندلی کی کوشش ہے۔عاصمہ حامد کے تقرر کے وقت طریقہ کار پرتشویش ہے۔عاصمہ حامد سے متعلق کہا جاتا ہے کہ عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے ’آئینی قانون ‘ میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اپنی قابلیت کے باعث وہ جنوری 2014 میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈو کیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات