جمال خان لغاری کو اپنے ہی حلقے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

پانچ سال کہاں تھے؟ ووٹر کا سوال بار بار استفسار کرنے پر جمال لغاری حلقے سے واپس جانے پر مجبور ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 13:03

جمال خان لغاری کو اپنے ہی حلقے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018ء) ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے جمال خان لغاری کو اپنے ہی حلقے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما جمال خان لغاری کو اپنے حلقے میں جانا مہنگا پڑ گیا۔حقلے کے لوگوں نے جمال خان لغاری کی گاڑی روک لی اور شدید احتجاج کیا،اس دوران ایک ووٹر نے جمال خان سے سوال کیا کہ آپ پانچ سال کہاں تھے؟۔

(جاری ہے)

جس کا جمال خان لغاری کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔لوگوں کے شدید رد عمل اور بار بار استفسار کرنے پر جمال خان لغاری حلقے سے واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابا ت ہو گے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔