Live Updates

انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم بننے کی خواہش ۔۔۔

شہباز شریف نے اپنا ’خادم اعلیٰ ‘کا لقب تبدیل کرکے جانتے ہیں اب کیا رکھ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 12:51

انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم بننے کی خواہش ۔۔۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے اپنے 60 فیصد سے زائد اُمیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث ملتوی ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اس وقت لندن میں بھابھی کی عیادت کے لیے موجود ہیں اور ان کی وطن واپسی آئندہ روز تک متوقع ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور عام انتخابات 2018ء میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خود کو خادم اعلیٰ اور خادم پنجاب کہلوانے والے شہباز شریف نے اپنا لقب تبدیل کر کے خادم پنجاب رکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب خادم پنجاب سے ترقی پا کر خادم پاکستان بن گئے ہیں، شہباز شریف 21 جون کو لندن سے واپس آئیں گے۔

شہباز شریف نے اپنا نام ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی پوزیشن کے پیش نظر تبدیل کیا ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے نتیجے میں شہباز شریف ہی اگلے وزیر اعظم بنیں گے اور وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے۔ اور وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف خادم پاکستان کے نام کے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف تھے جو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کو نہ صرف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا بلکہ ان کو پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ، جس کے بعد پارٹی کے متفقہ فیصلے سے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنا دیا گیا جبکہ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد ہونے کا عہدہ حاصل ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات