25 لاکھ مالیت کا گھر‘ 20لاکھ بینک بیلنس ‘9لاکھ کی جیولری ‘15لاکھ کا پلاٹ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے مدمقابل امیدوار سراج الدین نے ان کے اثاثوں کو چیلنج کردیا

بدھ 20 جون 2018 12:58

25 لاکھ مالیت کا گھر‘ 20لاکھ بینک بیلنس ‘9لاکھ کی جیولری ‘15لاکھ کا پلاٹ
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) اور دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سراج الدین نے ان کے اثاثوں کو چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو مولانا فضل الرحمن نے 20لاکھ روپے بینک بیلنس کے اثاثے ظاہر کردیئے۔ فضل الرحمن 9لاکھ روپے جیولری اور 15لاکھ مالیت کے پلاٹ کے مالک ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے گھر کی مالیت 25 لاکھ روپے ظاہر کی فضل الرحمن نے شور کوٹ میں سات لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بھی ظاہر کردیا۔ آزاد امیدوار سراج الدین نے فضل الرحمن کے اثاثوں کو چیلنج کردیا۔