قبائلی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے‘

قبائلی علاقوںکے عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے‘ انضمام کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ‘متعلقہ حکام عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے مستعدی سے کام کریں نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے‘ قبائلی علاقوںکے عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے‘ انضمام کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ بدھ کو وزیر قانون کی زیر صدارت وزارت قانون میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فاٹا انضمام کا عمل آسان بنانے سے متعلق کمیٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بیرسٹرعلی ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پانچ اہداف کے حصول کے لئے کام کرے۔ قبائلی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے‘ قبائلی علاقوں میں ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے‘ قبائلی علاقوں کے عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے‘ قبائل میں سماجی خدمات کی فراہمی یقینی بنانا‘ قبائلی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔ انضمام کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ‘عوام کو حقوق کی فراہمی کے لئے مستعدی سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :