لاہور ہائی کورٹ کا میانی صاحب قبرستان کا احاطے گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بدھ 20 جون 2018 12:58

لاہور ہائی کورٹ کا میانی صاحب قبرستان کا احاطے گراکر رپورٹ پیش کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضہ سے متعلق کیس میں لاہورہائیکورٹ نے کل جمعرات تک احاطے گرانیکاحکم دے دیااور ہدایت کی کہ ڈی سی لاہور احاطے گراکر رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضہ سے متعلق کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر قبرستان کمیٹی نے احاطوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق 100سے زائد احاطوں کاکوئی وارث نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے ریماکس دیئے کہ قبرستان کی اراضی پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے کل تک احاطے گرانیکاحکم د یتے ہوئے ڈی سی لاہو رکو احاطے گراکر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔