عید کے دنوں مانسہرہ میں سیاحوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

عید کی چھٹیوں میں مانسہرہ میں کتنے لاکھ سیاحوں نے رخ کیا؟ تعداد آپکو حیران کردے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 12:15

عید کے دنوں مانسہرہ میں سیاحوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
مانسہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2018ء) عید کے دنوں مانسہرہ میں سیاحوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق مری میں سیاحوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات پر سوشل میڈیا پر مری بائیکاٹ مہم شروع کر دی گئی تھی۔خوفزدہ سیاح سیر و تفریح کے لیے مری کے بجائے دوسرے تفریحی مقامات کو ترجیح دینے لگ گئے۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ عید پر لاکھوں کی تعداد میں سیاح مانسہرہ پہنچے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عید کے موقع پر قریبا 60ہزار گاڑیوں میں 3 لاکھ سیاح مانسہرہ پہنچے،عید کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی مانسہرہ آمد نے سب کو حیران کر دیا ہے جب کہ کچھ لوگ اسے مری بائیکاٹ مہم کا اثر سمجھ رہے ہیں۔کیونکہ عید کے موقع پر مری میں سیاح بہت کم تعداد میں گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق مری بائیاکٹ مہم کا اثر عید کے روز بھی دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

۔مری کا سہانا موسم بھی ناراض سیاحوں کا نہ منا سکا۔دکانداروں کے رویوں سے ناراض سیاحوں نے عید پر بھی مری کا بائیکاٹ جاری رکھا۔۔عید کے موقع پر بھی سوشل میڈیا پر جاری مری بائیکاٹ مہم کا اثر کم نہ ہو سکا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس عید پر سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔پچھلی عیدوں پر جہاں مری جانے والی ساری سڑکیں بلاک ہو جاتی تھیں اس بار ایسا کوئی منظر نظر دیکھنے میں نہیں آیا - بلکہ مری انتہائی کم لوگ پہنچے۔

یاد رہے کہ مری میں دکانداروں کے ناروا سلوک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مری بائیکاٹ مہم شروع کی گئی تھی جس ے بعد لوگوں نے مری کا رخ کرنا چھوڑ دیا اور اس کے بجائے پاکستان کے دیگر علاقوں کو ترجیح دینے لگ گئے۔یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر مری سنسان نظر آیا ۔جب کہ اس سے پہلے عید کے موقع پر مری کی سڑکوں پر خوب چہل پہل ہوا کرتی تھی۔