لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

بدھ 20 جون 2018 12:25

لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے صارفین کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلانیہ اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ویب سائیٹ پر ڈالنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صارفین کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلانیہ اپ لوڈ کیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ لیسکو‘ فیسکو اور گیپکو نے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول عدالت میں پیش کردیا۔ وکیل لیسکو نے بتایا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بجلی کی اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔